پیرس / استنبول( ترکیہ خبر) ترکیہ کے وزیر برائے ماحولیات، شہری ترقی اور موسمیاتی تبدیلی مراد کوروم نے کہا ہے کہ ترکیہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وہ آئندہ موسمِ خزاں میں ترکیہ میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے پیرس میں اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل میتھیاس کورمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ترکیہ کے کوپ 31 کے لیے وژن پر تبادلہ خیال کیا گیا، جو جنوبی ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقد ہوگی۔ گفتگو کے دوران توانائی کی بچت، سبز تبدیلی، زیرو ویسٹ اور سرکولر اکانومی جیسے موضوعات زیرِ بحث آئے۔مراد کوروم نے کہا کہ ترکیہ کثیر الجہتی تعاون میں او ای سی ڈی کے کردار کو بہت اہم سمجھتا ہے اور انہوں نے ملاقات میں میتھیاس کورمان کی مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا۔اسی موقع پر انہوں نے برطانیہ میں منعقد ہونے والی کوپ 26 کے سابق صدر الوک شرما سے بھی ملاقات کی، جس میں موسمیاتی اقدامات اور عالمی تجربات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تقریب میں انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے اعلیٰ سطحی توانائی ٹرانزیشن ڈائیلاگ میں 50 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، جس میں توانائی کے شعبے میں تبدیلی اور ماحولیاتی پالیسیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ترکیہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے: مراد کوروم
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ