انقرہ( ترکیہ خبر) ترکیہ کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں اور فلسطینی شہریوں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق نیتن یاہو حکومت اپنی قبضے اور ظلم پر مبنی پالیسیوں کے ذریعے آبادکار تشدد کو فروغ دے رہی ہے، جس کا مقصد فلسطینی عوام کو خوفزدہ کرنا اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور عالمی برادری کو چاہیے کہ فلسطین میں ہونے والی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ترکیہ نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کیا ہے۔
ترکیہ کی جانب سے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں کی شدید مذمت
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ