ترکیہ خبر

لبنان کیلئے ترکیہ کی امداد میں تیزی، انسانی بحران شدت اختیار کر گیا

لبنان کیلئے ترکیہ کی امداد میں تیزی، انسانی بحران شدت اختیار کر گیا

 انقرہ( ترکیہ خبر) اسرائیلی حملوں کے باعث لبنان میں بڑھتی ہوئی نقل مکانی کے پیش نظر ترکیہ کی جانب سے انسانی امداد کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔لبنانی اور ترک حکام نے اس بات کی تصدیق پیر کے روز بیروت بندرگاہ پر 360 ٹن امدادی سامان کی ترسیل کے موقع پر کیا۔ اس تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔تقریب میں لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق متری کے نمائندے، وزیر ترقیات، وزیر صحت اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ ترکیہ کی نمائندگی سفیر مراد لُتیم اور فلاحی تنظیم کے سربراہ نے کی۔لبنان کے وزیر فادی مکّی نے کہا کہ ترکیہ کی امداد ایک انتہائی نازک وقت میں پہنچ رہی ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان حقیقی یکجہتی کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تعاون صرف انسانی امداد تک محدود نہیں بلکہ خطے کی صورتحال پر ایک سیاسی مؤقف بھی ظاہر کرتا ہے۔امدادی سامان میں بنیادی ضروریات، خصوصاً خیمے شامل ہیں تاکہ جنوبی سرحدی علاقوں میں بے گھر افراد کی مدد کی جا سکے۔رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی کے باعث لبنان میں دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں متاثرین کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔