ترکی( ترکیہ خبر)وزیر ماحولیات، اربنائزیشن اور موسمیاتی تبدیلی مراد کورم نے خوشخبری سنائی ہے کہ 500,000 سوشل ہاسنگ پروجیکٹ کے لیے کل 5,242,766 درست درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔ پہلی لاٹری 29 دسمبر کو آدیمان میں منعقد ہوگی، اور پہلے گھروں کی ترسیل 2026 میں شروع ہو جائے گی۔ زلزلہ متاثرہ علاقوں کے لیے اضافی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔مراد کورم نے کہا کہ "ہم نے تمام صوبوں میں 1,750,000 سوشل ہاسنگ تعمیر کی ہے اور زلزلے کے بعد TOK کی عمارتوں میں رہنے والے شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ہمیں TOK پر فخر ہے۔استنبول میں سوشل ہاسنگ کے دائرہ کار میں 100,000 گھر تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ رینٹل ہاسنگ کے تحت 15,000 کرایہ کے گھر یورپ اور اناطولیہ سائیڈ پر بنائے جائیں گے تاکہ کرایہ اور رہائش کی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔یہ اقدام ترکیہ میں رہائشی بحران کو کم کرنے اور شہریوں کے لیے معقول اور سستی رہائش فراہم کرنے کی جانب اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
ترکیہ میں 500,000 سوشل ہاسنگ کے لیے پانچ لاکھ درخواستیں موصول
3 ماہ قبل