انقرہ ( ترکیہ خبر) ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ اگر متعلقہ فریقین درخواست کریں تو ترکیہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے عمل میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔جنوبی کوریا کے نشریاتی ادارے جے ٹی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر فریقین کے درمیان کوئی معاہدہ طے پاتا ہے یا اس عمل میں ترکیہ سے مدد طلب کی جاتی ہے تو انقرہ اس میں کردار ادا کرنے پر آمادہ ہوگا۔ہاکان فیدان نے کہا کہ ترکیہ تنازعات کے حل کے حوالے سے ایک مستقل پالیسی رکھتا ہے، جیسا کہ روس اور یوکرین جنگ کے دوران بھی دیکھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب متحارب فریق کسی حل پر متفق ہوں اور ترکیہ سے تعاون یا سہولت کاری کی درخواست کی جائے تو وہ مدد کے لیے تیار رہتا ہے۔انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے ذریعے پیش رفت ممکن ہے، کیونکہ دونوں فریق کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں۔
ترکیہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی میں مدد کے لیے تیار ہے:ہاکان فیدان
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ