ترکیہ میں کانٹیکٹ لیس ادائیگی کی حد میں اضافہ

3 ماہ قبل
ترکیہ میں کانٹیکٹ لیس ادائیگی کی حد میں اضافہ

ترکیہ(ترکیہ خبر) ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مزید آسان بنانے کے لیے کانٹیکٹ لیس پیمنٹس کی حد بڑھا دی گئی ہے۔ ترک بینکاری نگران ادارے BDDK کے مطابق، بغیر پاس ورڈ کریڈٹ کارڈ لین دین کی حد 1,500 ترک لیرا سے بڑھا کر 2,500 ترک لیرا کر دی گئی ہے۔ یہ تبدیلی 15 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ دو سال بعد کی جانے والی یہ تبدیلی صارفین کے لیے روزمرہ خریداری کے دوران تیز، محفوظ اور آسان ادائیگی کو فروغ دینے کے لیے کی گئی ہے۔ بی ڈی ڈی کے نے اس فیصلے سے متعلق اپریل میں تمام بینکوں کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا تھا۔