ترکی-نائجیریا ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے کا عزم

2 ماہ قبل
ترکی-نائجیریا ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے کا عزم

انقرہ( ترکیہ خبر)صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان نے نائجیریا کے صدربولا احمد ٹینوبو کا انقرہ میں سرکاری استقبال کیا، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارت کو5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف کے عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔مذاکرات کے بعد صدر ایردوان اور صدر ٹینوبو نے دفاع، توانائی، تعلیم، میڈیا اور ڈائسپورا پالیسی سمیت مختلف شعبوں میں نو باہمی معاہدوں پر دستخط کی تقریب کی نگرانی کی۔ ان معاہدوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانا اور اقتصادی و تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا، جس میں مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی (JETCO) کے قیام پر بھی غور شامل ہے تاکہ تجارت میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ ملے۔