ترکیہ خبر

ترکیہ کا نیا کروز طرز کاظمیکازے ڈرون متعارف، 1000 کلومیٹر سے زائد رینج کا دعویٰ

ترکیہ کا نیا کروز طرز کاظمیکازے ڈرون متعارف، 1000 کلومیٹر سے زائد رینج کا دعویٰ

استنبول( ترکیہ خبر) ترکیہ کی دفاعی کمپنی نے ایک نیا طویل فاصلے تک مار کرنے والا کاظمیکازے بغیر پائلٹ فضائی نظام “کاظمیکاز” پہلی بار متعارف کرا دیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ جدید یو اے وی سسٹم طویل فاصلے کے اسٹرائیک مشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس کی رینج 1000 کلومیٹر (621 میل) سے زائد بتائی گئی ہے۔ KUZGUN کو ایسے ہائی ایکسپلوسیو وارہیڈ سے لیس کیا گیا ہے جو اسٹریٹجک اہداف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔STM نے اس نظام کی پہلی ٹیسٹ فلائٹ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ سسٹم ڈیزائن مرحلہ مکمل کرنے کے بعد کامیاب آزمائشی پروازیں بھی کر چکا ہے اور اسے آئندہ دفاعی نمائش SAHA 2026 بین الاقوامی دفاعی و ایرو اسپیس نمائش میں پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔STM کے جنرل منیجر اوزگور گولیریوز کے مطابق حالیہ عالمی اور علاقائی بحرانوں نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور کم لاگت ہتھیاروں کی اہمیت کو مزید واضح کیا ہے۔ ان کے مطابق KUZGUN ترکیہ کی اسٹریٹجک دفاعی صلاحیت کو ایک نئی سطح تک لے جانے کی کوشش ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ نظام کمانڈ سینٹرز، ایئر ڈیفنس سسٹمز اور ریڈار تنصیبات جیسے اہم اہداف کو خودکار انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اس میں الیکٹرانک وارفیئر کے خلاف مزاحمت کرنے والا نیویگیشن سسٹم اور کم اونچائی پر پرواز کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔کمپنی کے مطابق KUZGUN کا نام ایک ذہین اور تیز رفتار پرندے “کوا” سے لیا گیا ہے، اور اسے جدید جنگی حالات میں ایک خاموش مگر مؤثر اسٹرائیک سسٹم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔