ترکیہ خبر

ترکیہ اور زیمبیا کے درمیان سفارتی زمین کے تبادلے کا معاہدہ

ترکیہ اور زیمبیا کے درمیان سفارتی زمین کے تبادلے کا معاہدہ

انقرہ ( ترکیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے زیمبیا کے وزیر خارجہ مولامبو ہائمبے سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور سفارتی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سفارتی مشنز کے لیے زمین کے تبادلے سے متعلق ایک اہم پروٹوکول پر دستخط کیے گئے۔اس معاہدے کا عنوان جمہوریہ ترکیہ اور جمہوریہ زیمبیا کی حکومتوں کے درمیان سفارتی مشنز کے لیے زمین کے تبادلے کا پروٹوکول رکھا گیا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس موقع پر سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔