انقرہ( ترکیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان نے جمعہ کے روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو میں خطے کی مجموعی کشیدگی اور سفارتی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان نے 8 اپریل کو امریکا اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ تنازع کے دوران جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور بعد ازاں اسلام آباد میں امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں بھی سہولت کاری کی تھی۔اگرچہ فائر بندی برقرار ہے، تاہم تنازع کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں مختلف سطحوں پر جاری ہیں۔
ترکی اور ایران میں رابطہ، مذاکرات اور خطے میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ