ترکیہ اور آذربائیجان کا اقتصادی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

3 ماہ قبل
ترکیہ اور آذربائیجان کا اقتصادی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

باکو( ترک خبر) ترکیہ اور آذربائیجان نے 12ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن پروٹوکول پر دستخط کر کے توانائی، تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت سمیت 110 نکاتی ایکشن پلان کی منظوری دی ہے۔یہ معاہدہ ترک نائب صدر جودت یلماز اور آذربائیجان کے وزیر اعظم علی اسدوف نے باکو میں دستخط کیا۔ یلماز نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علی یف کے 2021 میں دستخط شدہ شوشہ اعلامیہ نے تعلقات کو اسٹریٹجک اتحاد کی سطح تک پہنچایا، اور موجودہ تعاون ترک ممالک کی تنظیم (OTS) کے تحت علاقائی و بین الاقوامی سطح پر خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ہے۔یلماز نے بتایا کہ JEC اجلاس ایک روڈ میپ فراہم کرتا ہے تاکہ مشترکہ اقتصادی اہداف پر اعتماد کے ساتھ آگے بڑھا جا سکے اور تعاون کے نتائج ٹھوس ہوں۔ نئے ایکشن پلان میں آزاد تجارتی معاہدے، تیسرے ممالک میں سرمایہ کاری، آذربائیجان کے کمپیوٹرائزڈ ٹرانزٹ سسٹم میں انضمام، مشترکہ صنعتی تربیتی مراکز، زراعت، تیل و قدرتی گیس، صحت، سیاحت اور بینک کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ترک نائب صدر نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ تجارتی حجم گزشتہ سال اپنی بلند ترین سطح 8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو دونوں ممالک کے مضبوط معاشی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔