قبرص مسئلہ، ترکی کا یونانی فریق پر لچک نہ دکھانے کا الزام

قبرص مسئلہ، ترکی کا یونانی فریق پر لچک نہ دکھانے کا الزام

استنبول( تر کیہ خبر) ترکی نے قبرص کے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مذاکراتی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلے کے حل کے امکانات یونانی قبرصی فریق کے سخت مؤقف کے باعث بدستور محدود ہیں۔ترک وزارت خارجہ کے ترجمان اونجو کیچلی نے جزیرے کے رہنماؤں کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کے بعد انتونیو گوتریس کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے قبرص کے مسئلے کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتا ہے۔وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ترکی 2025 میں شروع کیے گئے تعاون کے عمل کی حمایت کرتا ہے اور مذاکراتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ترکی کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان مشترکہ بنیاد نہ ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ کی سربراہی میں جاری عمل کے تحت اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اعتماد سازی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔تاہم انقرہ نے مؤقف اختیار کیا کہ قبرص کے مسئلے کا مستقل حل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک یونانی قبرصی انتظامیہ اپنے مؤقف میں تبدیلی نہیں لاتی اور ایسے اقدامات روک نہیں دیتی جو علاقائی سلامتی کو متاثر کر سکتے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.