استنبول( ترکیہ خبر) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جولائی میں انقرہ میں ہونے والے نیٹو رکن ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کو بتایا کہ یہ اجلاس اتحاد کی تاریخ کا سب سے اہم اجلاس ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں کئی اہم معاملات کو واضح اور درست کرنے کی ضرورت ہے۔مارکو روبیو کے مطابق امریکہ اب بھی نیٹو اتحاد کا حصہ ہے اور اس اجلاس میں بھی شریک رہے گا، تاہم تنظیم میں اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے جن پر جولائی کے اجلاس میں بات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مغربی یورپی ممالک نے دہائیوں سے دفاعی اخراجات میں کمی کر کے اپنی سماجی فلاحی نظام پر زیادہ انحصار کیا ہے، جبکہ امریکہ نے عالمی سطح پر سکیورٹی کی ذمہ داریاں اٹھائی ہیں۔ان کے مطابق امریکہ کے وسائل اگرچہ وسیع ہیں لیکن لامحدود نہیں، اس لیے دیگر اتحادی ممالک کو بھی دفاعی اخراجات میں اپنا حصہ بڑھانا ہوگا۔مارکو روبیو نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ حالیہ تنازعات کے دوران بعض اتحادی ممالک نے امریکہ کو اپنے فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت نہیں دی، جس سے مشترکہ آپریشنز میں مشکلات پیدا ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ جب امریکہ کو بحرانی صورتحال میں مدد کی ضرورت تھی تو بعض ممالک نے تعاون نہیں کیا، جس سے اتحاد کے اندر اختلافات نمایاں ہوئے۔انہوں نے سابق امریکی صدر کی جانب سے گرین لینڈ سے متعلق دلچسپی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ دفاعی تعاون کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ان کے مطابق بعض علاقوں پر مکمل کنٹرول کے ذریعے دفاعی نظام کو زیادہ مؤثر اور آسان بنایا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ انقرہ میں ہونے والے نیٹو رکن ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے:امریکی وزیر خارجہ
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ