ٹرمپ کی نیویارک میئر زہران ممدانی سے ملاقات طے پا گئی
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کے دورے کے دوران شہر کے میئر زہران ممدانی سے ملاقات کریں گے۔ملاقات نیویارک کے سرکاری میئر ہاؤس گریسی مینشن میں ہوگی۔ ممدانی کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر اینا بہر کے مطابق دونوں رہنما نیویارک شہر اور شہریوں کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔وائٹ ہاؤس نے بھی ملاقات کی تصدیق کردی ہے، تاہم اس کے ایجنڈے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ زہران ممدانی نے ڈیموکریٹک جماعت کے ابتدائی انتخابات میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دی تھی، جس کے بعد عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے نیویارک کے میئر منتخب ہوئے۔ممدانی طویل عرصے تک ٹرمپ اور ریپبلکن سیاست دانوں کی سیاسی بحث کا اہم موضوع رہے، تاہم ان کے میئر منتخب ہونے کے بعد دونوں کے درمیان رابطوں میں نرمی دیکھی گئی۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی پہلی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے نومنتخب میئر کے بارے میں کہا تھا کہ وہ بعض قدامت پسند حلقوں کو حیران کرسکتے ہیں۔