ترکیہ خبر

ترکیہ اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کی بہتری پر تبادلہ خیال

ترکیہ اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کی بہتری پر تبادلہ خیال

استنبول( ترکیہ خبر)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آرمینیا کے وزیرِاعظم نکول پشینیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترکیہ کے محکمہ اطلاعات کے مطابق گفتگو کے دوران صدر اردوان نے کہا کہ انقرہ اور یریوان کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست تجارتی روابط کے آغاز کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیرِاعظم آرمینیا نکول پشینیان نے اس موقع پر عید الاضحیٰ کے موقع پر صدر اردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ اپنے خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے اٹھائے جانے والے ہر مثبت قدم کی حمایت جاری رکھے گا۔