ترکیہ خبر

ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے فریم ورک پر دستخط متوقع

ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے فریم ورک پر دستخط متوقع

انقرہ( ترکیہ خبر)ترک وزیر خارجہ حکان فیدان اپنے دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں برطانوی وزیر خارجہ یویٹ کوپر سے ملاقات کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے بعد ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری سے متعلق فریم ورک دستاویز پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی سمت ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔دورے کے دوران ترک وزیر خارجہ برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ لندن میں مقیم ترک شہریوں اور کاروباری شخصیات سے الگ ملاقاتیں بھی ان کے شیڈول میں شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان سیاسی، معاشی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔