ترکیہ خبر

سپین کے وزیراعظم کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ

سپین کے وزیراعظم کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ

استنبول( ترکیہ خبر) اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا طیارہ دورانِ پرواز تکنیکی خرابی کے باعث ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہنگامی طور پر لینڈ کر گیا۔اسپین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ای ایف ای کے مطابق وزیراعظم کا خصوصی طیارہ ایئربس A310 میڈرڈ سے آرمینیا کے دارالحکومت یروان میں ہونے والے یورپی سیاسی کمیونٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں تکنیکی مسئلہ پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق خرابی معمولی نوعیت کی تھی تاہم حفاظتی پروٹوکول کے تحت طیارے کو انقرہ میں اتار لیا گیا۔ وزیراعظم کے رات انقرہ میں قیام اور صبح یروان روانگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی 4 ستمبر 2025 کو میڈرڈ سے پیرس جاتے ہوئے ان کے طیارے میں خرابی کے باعث واپسی کرنا پڑی تھی اور وہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔