ترکی( ترکیہ خبر) سعودی عرب اور ترکیہ کے سفیروں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی، اقتصادی اور باہمی تعاون کو مضبوط کرنا تھا۔ سعودی عرب کے سفیر واف بن سعید المالکی نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان اوغلو کا سعودی سفارت خانے میں پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات، خطے کی صورتحال، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔سعودی سفیر واف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ دوطرفہ روابط کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان اوغلو نے دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی رشتوں، مشترکہ اقدار اور باہمی مفادات کی بنیاد پر دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تجارت، دفاع، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔
سعودی عرب اور ترکیہ سفیروں کے درمیان ملاقات،تعلقات مضبوط کرنے پر اتفا ق
2 ماہ قبل