یوکرین کے لوہانسک پر مکمل کنٹرول حاصل ہے:روس کا دعویٰ

5 دن قبل
یوکرین کے لوہانسک پر مکمل کنٹرول حاصل ہے:روس کا دعویٰ

باکو ( ترکیہ خبر)روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ روسی افواج نے یوکرین علاقے لوہانسک پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جسے جنگ میں ممکنہ سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔وزارت دفاع کے مطابق روسی افواج نے خارکوف کے علاقے ورکنیایا پیساریوکا اور زاپوریزھیا میں بوئیکوو سمیت دو مزید بستیاں قبضے میں لے لیں، جبکہ کئی محاذوں پر لڑائی جاری ہے۔یوکرین نے اب تک ان دعووں پر کوئی جواب نہیں دیا اور ان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔