کینیڈا میں مقیم آذربائیجانی خاتون کی سماجی خدمات کااعتراف
باکو(تر کیہ خبر) آذربائیجانی تارکین وطن کی سرگرمیوں سے متعلق سلسلہ وار مضامین کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس مرتبہ کینیڈا میں مقیم لالین حسنوا سے گفتگو کی گئی ہے۔لالین حسنوا 1980 میں باکو میں پیدا ہوئیں اور یونیورسٹی آف فارن لینگویجز سے فارغ التحصیل ہیں۔ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ہنرمند کارکن پروگرام کے ذریعے کینیڈا منتقل ہوئیں، جہاں انہیں یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے ڈاکٹریٹ پروگرام میں داخلہ ملا۔لالین حسنوا سماجی سرگرمیوں میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ ٹورنٹو میں ’’وطن‘‘ آذربائیجانی ثقافت و فنون مرکز کی بانی ہیں اور ’’آذربائیجان ہاؤس‘‘ کی سربراہ بھی ہیں۔