صدر رجب طیب اردوان کا قطر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہداء پر اظہارِ افسوس

2 ہفتے قبل
صدر رجب طیب اردوان کا قطر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہداء پر اظہارِ افسوس

 ا نقرہ ( ترکیہ خبر)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے قطر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام کے ذریعے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں صدر اردوان نے کہا:“مجھے یہ جان کر انتہائی دکھ ہوا کہ قطر میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ترک مسلح افواج اور ASELSAN کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ قطری مسلح افواج کے ارکان بھی شہید ہو گئے۔میں اس افسوسناک حادثے میں شہید ہونے والے اپنے بہادر سپاہی، ASELSAN کے اہلکاروں اور برادر و دوست ملک قطر کے فوجیوں کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت کی دعا کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔میں اپنی قوم اور قطر کے عوام سے بھی دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔”