جنوبی قفقاز میں امن سے خطے کی اسٹریٹجک اہمیت بڑھی
باکو (ترکیہ خبر)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ جنوبی قفقاز میں پائیدار امن کے قیام نے اس پورے خطے کو بین الاقوامی ٹرانسپورٹ راہداریوں اور معاشی تعاون کے حوالے سے انتہائی اہم اسٹریٹجک خطے میں تبدیل کر دیا ہے۔ترکیہ کے شہر اغدر میں منعقدہ بین الاقوامی قفقاز کانگریس کے شرکا کے نام اپنے خطاب میں صدر الہام علیوف نے علاقائی روابط اور معاشی ترقی کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے اقدام پر تعمیر کی جانے والی زنگزور راہداری نہ صرف مرکزی آذربائیجان اور نخچیوان خود مختار جمہوریہ کے درمیان بلا تعطل زمینی رابطے کو یقینی بنائے گی، بلکہ اس سے ترکیہ کے ساتھ براہِ راست زمینی نقل و حمل کے روابط کو بھی وسعت ملے گی۔آذربائیجانی صدر نے مزید کہا کہ اس اہم منصوبے کی تکمیل سے مڈل کوریڈور (وسطی راہداری) کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا، بین الاقوامی تجارت اور لاجسٹکس کے روابط کو فروغ ملے گا، اور وسیع تر تناظر میں یہ منصوبہ تاریخی شاہراہِ ریشم کے احیا میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔