نقرہ ( ترکیہ خبر)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے زور دیا کہ یوکرین میں جنگ ختم کرنے کی کوششوں پر ایران کے بڑھتے ہوئے تنازعے کا اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ترکی کی مواصلات ڈائریکٹوریٹ کے بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔ایردوآن نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی "یوکرین میں امن کی تلاش میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے"، اور جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات بغیر کسی تاخیر کے جاری رہنے چاہئیں۔
ایران کے بحران کے باوجود یوکرین میں امن کی کوششیں کی جاری رہی ہیں:ایردوآن
3 ہفتے قبل