فلسطین تنہا نہیں رہے گا:اردوان کا دوٹوک اعلان

3 ماہ قبل
فلسطین تنہا نہیں رہے گا:اردوان کا دوٹوک اعلان

انقرہ( ترکیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے نئے سال کے آغاز پر فلسطین کی صورتحال پر واضح اور سخت مقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام تنہا نہیں ہیں اور اسرائیل کی دشمنی بغیر جواب کے نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر غلطہ پل پر سامنے آنے والا منظر دنیا کے لیے ایک تاریخی پیغام تھا، جو فلسطینی عوام کے ساتھ ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔صدر اردوان نے ایک اہم سفارتی پیش رفت کا بھی اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں روس-یوکرین جنگ اور فلسطین کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی، اور توقع ہے کہ یہ ملاقات عالمی اور علاقائی معاملات میں نئی پیش رفت کا سبب بنے گی۔ترکیہ کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ملک نے 2026 کا آغاز مثبت حالات میں کیا ہے۔ ان کے مطابق مہنگائی میں کمی کا رجحان ہے اور مرکزی بینک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔صدر اردوان نے امید ظاہر کی کہ 2026 ترکیہ کے لیے ترقی، استحکام اور کامیابیوں سے بھرپور سال ثابت ہوگا۔