پاکستان امریکا ایران تنازع میں قابلِ اعتماد ثالث، اہم سیاسی کردار ادا کیا
اسلام آباد ( ترکیہ خبر) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کے دوران ایک قابلِ اعتماد ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے اہم سیاسی خدمات انجام دیں۔یومِ تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان آئندہ بھی عالمی امن و خوشحالی کے فروغ اور تنازعات کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط ہوئی ہے، جو قابلِ تحسین اور باعثِ تشکر ہے۔