ترکی( ترکیہ خبر) پاکستان کے وزیرِاعظم نے ترکی کے وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل کے ہمراہ ملاقات میں دوطرفہ توانائی، پیٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے پاکستان اور ترکی کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں آف شور اور آن شور تیل و گیس کے منصوبوں میں حصہ لے رہی ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔وزیرِاعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی اور دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کا ایک وزارتی وفد جلد ترکی کا دورہ کرے گا تاکہ توانائی اور بجلی کے شعبے میں مزید تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔یہ ملاقات پاکستان اور ترکی کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی جانب ایک اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔
پاکستان اور ترکی توانائی و معدنیات میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر متفق
3 ماہ قبل