پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسداد دہشتگردی فوجی مشق کامیابی سے اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسداد دہشتگردی فوجی مشق کامیابی سے اختتام پذیر

راولپنڈی ( تر کیہ خبر) پاکستان اور تاجکستان کی مسلح افواج نے مشترکہ انسدادِ دہشتگردی تربیتی مشق ’’دوستی سوئم‘‘ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ فوجی مشق اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں منعقد کی گئی، جس کا آغاز 26 اکتوبر کو ہوا تھا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ مشق کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں سے متعلق اپنے تجربات اور مؤثر حکمت عملیوں کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر مختلف عملی مشقوں، جنگی طریقہ کار اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستانی اور تاجک فوجی اہلکاروں نے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف اپنی عملی صلاحیتوں میں اضافہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ’’دوستی سوئم‘‘ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات اور باہمی اعتماد کی علامت ہے۔ مشق کے اختتام پر پاکستان اور تاجکستان نے دفاعی شراکت داری اور فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.