انقرہ میں پاکستانی طلبہ کی شاندار کامیابی، پاکستانی سفیر کی جانب سے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

3 ہفتے قبل
انقرہ میں پاکستانی طلبہ کی شاندار کامیابی، پاکستانی سفیر کی جانب سے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد


انقرہ ( ترکیہ خبر)انقرہ میں پاکستان کے سفیر نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے پاکستانی طلبہ کے ایک وفد کے اعزاز میں خصوصی ملاقات اور تقریب کا اہتمام کیا۔اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ دراصل پاکستان کے نمائندہ اور قوم کے فخر ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل ہی پاکستان کا اصل سرمایہ اور روشن مستقبل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستانی طلبہ کی کامیابیاں ملک کا مثبت اور باوقار تشخص اجاگر کر رہی ہیں۔تقریب کے دوران طلبہ نے بھی اپنی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور تجربات کا تبادلہ کیا۔