استنبول( ترکیہ خبر) ترک صدر رجب طیب ایردوان کے دستخط شدہ صدارتی فرمان کے بعد استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر اکن گورلیک کو وزیرِ انصاف اور ارض روم کے گورنر مصطفی چفتچی کو وزیرِ داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے۔یہ تقرریاں سرکاری گزٹ میں شائع ہوئیں اور ترک آئین کے آرٹیکل 104 اور 106 کے تحت عمل میں لائی گئیں۔ اکن گورلیک یلماز تنج کی جگہ وزیرِ انصاف کے طور پر آئیں گے جبکہ مصطفی چفتچی علی یرلی قایا کی جگہ وزارتِ داخلہ کے امور سنبھالیں گے۔تقرریوں کے بعد علی یرلی قایا نے وزارتِ داخلہ کی ذمہ داریاں نئے وزیر کو سونپتے ہوئے کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ یلماز تنج نے بھی اکن گورلیک کی وزیرِ انصاف تعیناتی کے بعد الوداعی پیغام میں صدر ایردوان کے ساتھ خدمات انجام دینے اور حکمران جماعت کے سیاسی سفر کا حصہ بننے پر فخر کا اظہار کیا۔
ترکی میں صدر ایردوان کے فرمان کے بعد نئے وزیرِ انصاف اور وزیرِ داخلہ تعینات
1 ماہ قبل