ترکیہ خبر

جرمنی میں آذربائیجانی جنگی قیدیوں کی یاد میں ایک یادگاری تختی نصب

جرمنی میں آذربائیجانی جنگی قیدیوں کی یاد میں ایک یادگاری تختی نصب

باکو( ترکیہ خبر)جرمنی میں آذربائیجانی جنگی قیدیوں کی یاد میں یادگاری تختی نصب کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام صوبہ لوئر سیکسنی کے علاقے لوہےائڈ میں واقع برگن بیلسن یادگار کے احاطے میں کیا گیا۔یہ تختی آذربائیجان کے سفارت خانے کی جانب سے جرمن اور آذربائیجانی زبانوں میں تیار کی گئی تھی۔ اس کی افتتاحی تقریب میں مختلف اعلیٰ حکام اور آذربائیجانی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے سفیر نسیمی آغایف نے کہا کہ اس سے قبل بھی 2024 اور 2025 کے دوران ڈاخاؤ اور ساکسن ہاؤزن یادگار مقامات پر آذربائیجانی شہریوں کی یاد میں تختیاں نصب کی جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران آذربائیجان نے اہم کردار ادا کیا اور لاکھوں افراد نے جنگ میں حصہ لیا جبکہ بڑی تعداد میں افراد نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔مقررین نے اس موقع پر آذربائیجانی جنگی قیدیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے یادگار پر پھول چڑھائے اور خاموشی اختیار کر کے ان کی یاد کو خراج تحسین پیش کیا۔