ترکیہ خبر

باکو میں آذربائیجان اور تھائی لینڈ قیادت کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

باکو میں آذربائیجان اور تھائی لینڈ قیادت کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

باکو / بنکاک( ترکیہ خبر)آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے اقوام متحدہ کے ایشیا و بحرالکاہل کے لیے اقتصادی و سماجی کمیشن کے اکیاسی ویں اجلاس کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتن چرنویراکول سے ملاقات کی۔آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ ملاقات اجلاس کے موقع پر غیر رسمی طور پر ہوئی جس میں آذربائیجان کی اس کمیشن کی صدارت کے دوران ترجیحات، آذربائیجان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے امکانات اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ انہیں تھائی لینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی اور وہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔