ترکیہ خبر

یورپ کو اسٹریٹجک خودمختاری مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، لکسمبرگ

یورپ کو اسٹریٹجک خودمختاری مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، لکسمبرگ

 انطالیہ( ترکیہ خبر)لکسمبرگ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ زاویر بیٹل نے کہا ہے کہ یورپ کو اپنی اسٹریٹجک خودمختاری کو مزید مضبوط بنانے اور اتحادی ممالک کے درمیان مشاورت کے عمل کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ترکیہ کے شہر انطالیہ میں جاری انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر انادولو نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی بحرانوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ یورپ اب بھی بیرونی شراکت داروں پر حد سے زیادہ انحصار کرتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ یورپی یونین کو بیرونی طاقتوں پر انحصار کم کرنا ہوگا، تاہم عالمی سطح پر استحکام کے لیے بین الاقوامی شراکت داریوں کو برقرار رکھنا بھی ناگزیر ہے۔زاویر بیٹل کے مطابق موجودہ عالمی حالات میں یورپ کو اپنی خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی حکمتِ عملی پر ازسرنو غور کرنا ہوگا تاکہ وہ زیادہ خودمختار اور مؤثر کردار ادا کر سکے۔