باکو ( ترکیہ خبر) اِنگا روگینیے آذربائیجان کے سرکاری دورے پر پہنچ گئیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔حیدر علییف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے قومی پرچم بھی آویزاں کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لتھوانوی وزیراعظم کا استقبال آذربائیجان کے نائب وزیراعظم شاہین مصطفیٰ یف، نائب وزیر خارجہ فاریز رضایف اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔