لیلی علیئیوا کا مسقط میں کینسر سینٹر کا دورہ

2 ماہ قبل
لیلی علیئیوا کا مسقط میں کینسر سینٹر کا دورہ

مسقط( ترکیہ خبر) حیدر علیئیف فانڈیشن کی نائب صدر لیلی علیئیوا نے سلطنتِ عمان کے دارالحکومت مسقط میں واقع سلطان قابوس جامع کینسر کیئر اور ریسرچ سینٹر (یونیورسٹی میڈیکل سٹی) کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر انہیں یونیورسٹی میڈیکل سٹی کی ایگزیکٹو صدر سینام السینانی نے خوش آمدید کہا اور مرکز کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرایا۔ لیلی علیئیوا نے جدید طبی آلات اور سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور علاج کے مراحل سے گزرنے والے مریضوں سے ملاقات کر کے یادگاری تحائف تقسیم کیے۔یہ مرکز مرحوم سلطان قابوس بن سعید کی ہدایات کے مطابق قائم کیا گیا، تاکہ کینسر کے مریضوں کو جامع اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ جون 2023 میں یہ مرکز جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (JCI) سے بین الاقوامی منظوری حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور عمان کا پہلا سرکاری طبی ادارہ بن گیا جس نے یہ اعزاز حاصل کیا، جو ملک کے تمام صحت کے اداروں کے لیے ایک نمایاں سنگِ میل ہے۔