ترکیہ خبر

لیٹویا کے صدر ایڈگرز رنکیوِچز کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ

لیٹویا کے صدر ایڈگرز رنکیوِچز کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ

باکو( ترکیہ خبر) جمہوریہ لیٹویا کے صدر ایڈگرز رنکیوِچز سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے ہیں۔اے زیڈ ای آر ٹی اے سی کے مطابق صدر لیٹویا کی آمد پر حیدر علییف بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دونوں ممالک کے پرچموں سے سجایا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس موقع پر آذربائیجان کے پہلے نائب وزیر اعظم یعقوب ایوبوف، نائب وزیر خارجہ اَلنور محمدوف سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے مہمان صدر کا استقبال کیا۔سرکاری دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت متوقع ہے۔