مسقط میں لیلی علییوا کا سلطان قابوس گرینڈ مسجد کا معائنہ

3 ماہ قبل
مسقط میں لیلی علییوا کا سلطان قابوس گرینڈ مسجد کا معائنہ

مسقط( مانیٹرنگ ڈیسک) حیدر علیئیف فانڈیشن کی نائب صدر لیلی علییوا نے مسقط کے دورے کے دوران سلطان قابوس گرینڈ مسجد کا معائنہ کیا، جو مرحوم سلطان قابوس بن سعید کی پہل پر تعمیر کی گئی تھی۔مسجد 2001 میں عوام کے لیے کھولی گئی تھی اور اس میں تقریبا 20,000 نمازیوں کے لیے گنجائش موجود ہے۔ یہ مسجد نہ صرف عبادت کا مرکز ہے بلکہ مسقط کی شاندار تعمیراتی اور ثقافتی علامت کے طور پر بھی جانی جاتی ہے۔دورے کے دوران لیلی علییوا نے مسجد کی آرائش اور تعمیراتی خوبصورتی کا جائزہ لیا اور اس یادگار کے تاریخی اور مذہبی اہمیت کو سراہا۔