استنبول ( ترکیہ خبر) ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے انطالیہ میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس کی تصدیق ترک وزارت خارجہ نے کر دی ہے۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق یہ ملاقات انطالیہ سفارتی فورم سے قبل ہوئی، جہاں وزیراعظم شہباز شریف عالمی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے دورے پر موجود ہیں۔بیان میں ملاقات کی تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں، تاہم اسے ایک اہم سفارتی رابطہ قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سترہ سے انیس اپریل تک انطالیہ میں سفارتی فورم کا پانچواں اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے رہنما اور اعلیٰ حکام شرکت کر رہے ہیں۔یہ فورم صدر رجب طیب اردوان کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے، جس کا موضوع کل کی نقشہ سازی اور غیر یقینی صورتحال سے نمٹنا رکھا گیا ہے، جہاں عالمی چیلنجز پر غور کیا جا رہا ہے۔