باکو( ترکیہ خبر)انطالیہ میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے شام کے عبوری صدر احمد الشراع سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ملاقات انطالیہ میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے دوران ہوئی، جہاں مختلف عالمی رہنما ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔ملاقات کو علاقائی اور بین الاقوامی تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو سفارتی روابط کے فروغ اور تعاون کے نئے امکانات کی نشاندہی کرتی ہے۔انطالیہ میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے دوران مختلف ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اہم عالمی اور علاقائی امور زیر غور ہیں۔