ترکیہ خبر

اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کا آذربائیجان کا دورہ مکمل، باکو سے روانگی

اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کا آذربائیجان کا دورہ مکمل، باکو سے روانگی

باکو( ترکیہ خبر) اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ مکمل ہو گیا۔آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں واقع حیدر علییف بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر معزز مہمان کو باقاعدہ پروٹوکول کے تحت الوداع کیا گیا، جہاں ان کے اعزاز میں اعزازی دستے نے سلامی پیش کی اور دونوں ممالک کے پرچم لہراتے رہے۔اطالوی وزیراعظم کو آذربائیجان کے نائب وزیراعظم سمیر شریفوف، نائب وزیر خارجہ فاریز رزايف اور دیگر سرکاری حکام نے رخصت کیا۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، توانائی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔