غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 3 سالہ بچے سمیت 2 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 3 سالہ بچے سمیت 2 فلسطینی شہید

غزہ(مانیٹر نگ ڈیسک) وسطی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 3 سالہ بچے سمیت 2 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔غزہ کے طبی حکام کے مطابق دیر البلح میں ایک بیکری کے قریب اسرائیلی حملہ کیا گیا، جس میں حسام نصیر اور 3 سالہ تیم حمدان جان سے گئے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی میں حماس کے ایک جنگجو کو ہدف بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حسام نصیر فوجیوں اور شہریوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور ان میں شرکت میں ملوث تھا۔حماس کی جانب سے اسرائیلی فوج کے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ اکتوبر 2025 میں امریکا کی حمایت سے ہونے والی جنگ بندی کے بعد غزہ میں بڑے پیمانے پر لڑائی کا سلسلہ رک گیا تھا، تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.