ایران میں مہنگائی 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں مہنگائی نے کئی دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا، ستمبر میں شرح 73.6 فیصد تک جا پہنچی۔ایران کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ 1943 کے بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں ستمبر کے دوران اشیا اور خدمات کی اوسط قیمتوں میں 89.8 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ مہنگائی مواصلاتی خدمات، گاڑیوں، جوتوں اور ملبوسات کی قیمتوں میں ریکارڈ کی گئی۔