ترکیہ کا اسرائیل کے خلاف عالمی برادری سے عملی اقدامات کا مطالبہ

ترکیہ کا اسرائیل کے خلاف عالمی برادری سے عملی اقدامات کا مطالبہ

استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کی قومی سلامتی کونسل نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے جائیں، کیونکہ اس کے بقول اسرائیل خطے کے استحکام کو متاثر کرنے کے ساتھ شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔صدر رجب طیب اردوان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ شام کے اتحاد، علاقائی سالمیت، ملک بھر میں ریاستی اختیار کے قیام اور مختلف دھڑوں کو قومی نظام میں شامل کرنے کی کوششوں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔کونسل کے مطابق ترکیہ شام کے عوام کی ملک کی تعمیرِ نو اور عالمی برادری سے تعلقات مضبوط بنانے کی کوششوں میں حمایت جاری رکھے گا۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل نے امن کے قیام سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کیے بغیر غزہ اور لبنان میں حملے جاری رکھے ہیں۔ترکیہ کی قومی سلامتی کونسل نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کو ایک خطرناک سلسلہ قرار دیتے ہوئے فریقین پر مذاکرات کی میز پر واپس آنے اور تنازع ختم کرنے پر زور دیا۔ کونسل کے مطابق اس جنگ کے عالمی اثرات بھی مسلسل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.