اردوان کا ترکیہ فلسطین یکجہتی کا اظہار، دوستانہ میچ کی تعریف
استنبول( تر کیہ خبر)ترک صدر رجب طیب اردوان نے قونیا میں ترکیہ کے کونیاسپور اور فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے درمیان دوستانہ میچ کو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اور یکجہتی کی عمدہ مثال قرار دیا۔اردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں فلسطینی کھلاڑیوں اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ٹیم نے میچ کے لیے ترکیہ کا سفر کیا۔ترک صدر نے قونیا کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے 42 ہزار نشستوں والے اسٹیڈیم کو بھر دیا اور فلسطینی ٹیم کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔اردوان کے مطابق اس میچ نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ فلسطین اور غزہ کی صورتحال کی جانب مبذول کرائی۔