آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ وزرائے خارجہ اجلاس 7 اکتوبر کو ہوگا
باکو( تر کیہ خبر) آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ کونسل کا آئندہ اجلاس 7 اکتوبر کو ترکمانستان کے سیاحتی علاقے ’’اووازا‘‘ میں منعقد ہوگا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بریفنگ میں اجلاس کی تاریخ اور مقام سے آگاہ کیا۔اجلاس میں رواں سال دولت مشترکہ کے دائرہ کار میں ہونے والی سرگرمیوں کا ابتدائی جائزہ لیا جائے گا اور رکن ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ 2026ء میں دولت مشترکہ کے قیام کی 35ویں سالگرہ کو بھی خصوصی اہمیت دی جائے گی۔