نخجوان اسمبلی کا خزاں اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
باکو( تر کیہ خبر) نخجوان خودمختار جمہوریہ کی سپریم اسمبلی کے ساتویں دور کے 2026ء کے خزاں اجلاس کا پہلا عمومی اجلاس 30 ستمبر کو منعقد ہوا، جس کی صدارت اسمبلی کے پہلے نائب چیئرمین بختیار محمدوف نے کی۔اجلاس کے آغاز پر بختیار محمدوف نے اجلاس کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ آذربائیجان کے صدر الہام علی یف اور خاتونِ اول مہربان علی یوا نے نخجوان کا دورہ کیا۔ یہ صدر کا نخجوان کا 17واں دورہ تھا۔ دورے کے دوران متعدد سماجی اور معاشی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا جبکہ نئے منصوبوں کی بنیادیں بھی رکھی گئیں۔ان کے مطابق جاری منصوبوں سے نخجوان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ، جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع میں وسعت، نقل و حمل اور مواصلاتی رابطوں کی بہتری جبکہ توانائی اور پانی کی فراہمی میں بہتری متوقع ہے۔