ترکیہ خبر

ترکیہ اور الجزائر کے صدور کی انقرہ میں اہم ملاقات

ترکیہ اور الجزائر کے صدور کی انقرہ میں اہم ملاقات

انقرہ( ترکیہ خبر)ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کے روز الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کا سرکاری دورے کے موقع پر استقبال کیا۔ایوانِ صدر کے مطابق صدر اردوان نے خود ایسن بوعا ایئرپورٹ پر اپنے الجزائری ہم منصب کا خیرمقدم کیا۔استقبالیہ تقریب کے دوران صدر تبون نے گارڈ آف آنر کو سلامی پیش کی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایئرپورٹ پر مختصر ملاقات بھی کی۔