انطالیہ( تر کیہ خبر) حکان فیدان نے ہفتے کے روز اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے جنوبی ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ملاقات کی۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق یہ ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر منعقد ہوئی، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔عالمی رہنما اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار اتوار تک جاری اس اہم بین الاقوامی فورم میں شرکت کر رہے ہیں، جو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور اس کے ممکنہ حل پر غور و خوض کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم ہے۔یہ فورم رجب طیب اردوان کی سرپرستی میں اور ترکیہ کی وزارت خارجہ کی میزبانی میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مرکزی موضوع “مستقبل کی نقشہ بندی، غیر یقینی صورتحال کا نظم” رکھا گیا ہے۔ادھر اناطولیہ اس فورم کا عالمی مواصلاتی پارٹنر کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔