باکو( ترکیہ خبر)انطالیہ میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انطالیہ سفارتی فورم کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق صدر الہام علییف اپنی اہلیہ مہربان علییوا کے ہمراہ ورکنگ دورے پر انطالیہ پہنچے جہاں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گورنر حلوصی شاہین اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔یہ فورم عالمی سطح پر اہم سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، جہاں مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شرکت کر رہے ہیں۔انطالیہ سفارتی فورم کے دوران اہم بین الاقوامی امور اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور متوقع ہے۔