انقرہ( ترکیہ خبر)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سوڈان کی خودمختار کونسل کے چیئرمین عبدالفتاح البرہان سے انقرہ میں ملاقات کی ہے۔ترکیہ کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات سے قبل صدر اردوان نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی پیش کی۔رپورٹ کے مطابق ملاقات سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ابتدائی خیرسگالی گفتگو بھی ہوئی جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ترکیہ کی قومی انٹیلی جنس تنظیم (ایم آئی ٹی) کے سربراہ ابراہیم کالن بھی شریک تھے۔ملاقات میں ترکیہ اور سوڈان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و استحکام اور باہمی تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا۔