استنبول( ترکیہ خبر) ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کروشیا میں بوسنیا و ہرزیگووینا کی کونسل آف منسٹرز کی چیئرپرسن بورجانا کرسٹو سے ملاقات کی ہے۔یہ ملاقات کروشیا کے شہر ڈوبروونک میں منعقدہ 11ویں تھری سیز انیشیٹو سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق حاقان فیدان نے اس اجلاس میں صدر رجب طیب اردوان کی نمائندگی کی۔تھری سیز انیشیٹو ایک اعلیٰ سطحی علاقائی پلیٹ فارم ہے جو 2015 میں شروع کیا گیا تھا اور اس میں یورپی یونین کے 12 رکن ممالک شامل ہیں۔ اس کا مقصد بالٹک، ایڈریاٹک اور بحیرہ اسود کے درمیان واقع ممالک میں رابطوں، توانائی کے شعبے، ٹرانسپورٹ اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔اس پلیٹ فارم کے ذریعے خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور ترقیاتی فرق کم کرنے پر توجہ دی جاتی ہے تاکہ یورپ کے مشرقی اور وسطی حصوں میں مجموعی استحکام کو مضبوط بنایا جا سکے۔
ترکی اور بوسنیا کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ